لاہور( رپورٹ:عیشہ آصف)ماہرین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری میں فاسٹ فوڈ انڈسٹری کا کردار ہے، لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ پاکستان کی فاسٹ فوڈ انڈسٹری ہماری نوجوان آبادی کی توانائی اور تیزی سے شہری بنتی ہوئی معیشت کی عکاسی کرتی ہے، حکومت پاکستان کو فاسٹ فوڈ انڈسٹری سے ٹیکس کی شکل میں اہم ریونیو حاصل ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اور نیویارکر پزا کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوانʼʼپاکستان کی فوڈ انڈسٹری کی ترقی میں فاسٹ فوڈ کا کردار و اہمیت ۔حکومتی ریونیو بڑھانے میں معاون صنعتʼʼمیں کیا ۔جس کی صدارت سکواڈرن لیڈر(ر)سید عادل بابر(سی ای او نیو یارکر پزا) نے کی اور مہمانان خصوصی میں بلال یٰسین(وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ)،خواجہ عمران نذیر (وزیر صحت )اور خواجہ فرحان عزیز (ہیڈ آف سول سروسز اکیڈمی پاکستان)تھے۔ گیسٹ آف آنر عزیز احمد اعوان (چیف آرگنائزرومیڈیا کوآرڈنیٹر ,PESS کنوئینر خوشحال پاکستان) تھے۔ مہما نان گرامی میں ڈاکٹر مریم حمیدہ ( نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ)،ڈاکٹر کومل حسن ( نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ LCWU)، توقیر ناصر (سینئر اداکار)،فلاحت عمران (صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،لاہور)،پروفیسر درِ عجم (ماس کام ڈیپارٹمنٹ ایل سی ڈبلیو یو)،تحریم خان (سی ای او ایکلیر کیفے)،جنرل (ر) محمد نعیم،عامر رفیق قریشی (چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی اسوسییشن)، رحمان فارس (کمشنر ایف بی آر)،بریگیڈیئر (ر) نادر میر،میجر،ڈاکٹر نرجس عابدی(صدر PESS لاہور) شامل تھے۔جبکہ حرف تشکر واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ نے ادا کیا ۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ بلال یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری میں فاسٹ فوڈ انڈسٹری کا کردار ہے، لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کررہے ہیں انڈسٹری حکومت کو مختلف ٹیکسز کے ذریعے بڑی آمدن فراہم کرتی ہے، جو قومی خزانے کو مضبوط بناتی ہے غیر صحت بخش خوراک سے صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں جب لاہور میں نیو نارکر پزا کی پہلی برانچ کھلے گی تو میں ان کا پہلا کسٹمر ہوگا۔