• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹرین کی مرمت، کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس معطل کردی گئی

کوئٹہ (این این آئی)ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث کوئٹہ سےاندرونملک کیلئے ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ بولان میل اور چمن کیلئے پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس روانہ نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے معطل کی گئی ہے۔دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک چلائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق بولان میل اور چمن کے لیے پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔ 
ملک بھر سے سے مزید