کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکورٹی فورسز کے فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔