کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 3900 روپے اور چاندی کی قیمت میں 70 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 39ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4493ڈالر سے بڑھ کر 4532 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3900روپے فی تولہ کے اضافے سے 4لاکھ 75ہزار 962روپے فی تولہ ہو گئی ، چاندی کی قیمت بھی 70 روپے فی تولہ کے اضافے سے 7524 روپے فی تولہ ہو گئی۔