کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایران کے راستے برآمدات کیلئےبینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کی شرط میں عارضی استثنیٰ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے برآمدکنندگان کیلئےایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔حکومت نے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات کے لیے مالیاتی دستاویزات سے عارضی استثنیٰ کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو زمینی راستوں کے ذریعے برآمدات کی اجازت ہو گی۔انہوں نے وزیر تجارت جام کمال سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف برآمدی عمل کو آسان بنائے گا بلکہ سرحدی تجارت کو بھی فروغ دے گا، جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔