• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جنگ بندی سے متعلق کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودیشکی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں محمد رؤف عطاء کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے موجودہ نازک اور حساس علاقائی صورتِ حال میں پاکستان کے کردار کو نہایت اہم اور کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جنگ بندی سے متعلق کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، ایران کی سویلین آبادی اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ،تا حال مذاکرات رسمی نوعیت کے تبادلۂ خیال تک محدود ہیں ۔ امریکہ کی جانب سے سویلین آبادی اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی جنگی قوانین کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سمیت دیگر دوست اور ہمدرد ممالک کی دانشمندانہ ، متوازن اور دور اندیش قیادت کی کاوشوں سے یہ مذاکرات جلد مثبت اور نتیجہ خیز سمت اختیار کریں گے ۔

ملک بھر سے سے مزید