• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی(آئی این پی )محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2اور 3اپریل کو بارش کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں پر 5اپریل تک اثر انداز ہوسکتا ہے۔کراچی میں آئندہ 3روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی ہوائوں کا سسٹم یکم اپریل سے ملک پر اثرانداز ہو سکتا ہے، سسٹم کے اثرات یکم اپریل سے سندھ میں بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید