کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن کے احکامات پر فائر سفیٹی اقدامات نہ کرنے پرطارق روڈ پر متین پلازا سیل کر دیا گیا کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کمرشل اور اہم سرکاری اور نجی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کا سروے کے کام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے والی عمارتوں کو سیل کیا جاے گا۔