• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمسی سوسائٹی میں رہائشی پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں سے مکینوں کو پریشانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شمسی سوسا ئٹی میں رہائشی پلاٹس پر کمرشل اسپورٹس کلب سے مکینوں کو پریشانی، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محلے میں عین آبادی کے درمیان رہائشی پلاٹوں پر دو برس سے کمرشل اسپورٹس کلب قائم ہے جہاں رات رات بھر میچز ہوتے ہیں جس کے باعث اردگرد کے گھروں میں آرام ممکن نہیں رہا شمسی سوسائٹی کے ذمہ داران سے درخواستوں اور ان کی کوشش کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوا اس صورتحال سےیہاں رہنے والے بزرگ ،مریض اور خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں انہوں نےوزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے اس غیر قانونی کلب کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید