• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ایکسپو سینٹر کوئٹہ منصوبے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سینیٹ کمیٹی برائے تجارت نے ایکسپو سینٹر کوئٹہ منصوبے کی منظوری دے دی، مقام کا حتمی تعین بلوچستان کابینہ، کمیٹی ارکان اور اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسپو سینٹر کوئٹہ منصوبے پر کمیٹی کی سابقہ مشاورت کی روشنی میں تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر راحت جمالی شریک ہوئے جبکہ سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر بلال احمد خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی نے ایکسپو سینٹر کوئٹہ منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی شرکت کو سراہا۔بریفنگ کے دوران کمیٹی کو منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور اس سے متعلق اہم امور سے آگاہ کیا گیا۔ مجوزہ مقام سے متعلق خدشات پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ دیگر بڑے شہروں کی طرح ایک محفوظ شہر ہے۔
ملک بھر سے سے مزید