• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح کالونی جرنلسٹ بلاک میں مٹی مافیا کی سرگرمیاں بے قابو

ملتان (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح کالونی جرنلسٹ بلاک میں مٹی مافیا کی سرگرمیاں بے قابو ہو گئیں، نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں قیمتی مٹی اٹھا کر متعدد پلاٹس کو کئی کئی فٹ گہرے گڑھوں میں تبدیل کر دیا۔ اس صورتحال کے باعث نہ صرف علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق مٹی اٹھانے کا یہ عمل گزشتہ کئی دنوں سے جاری تھا تاہم متعلقہ حکام نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پلاٹس کی سطح غیر ہموار ہونے سے تعمیراتی کام متاثر ہو رہا ہے جبکہ بارش کی صورت میں پانی جمع ہونے کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور متاثرہ پلاٹس کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔
ملتان سے مزید