ملتان ( سٹاف رپورٹر ) زیادتی کے واقعات، منشیات فروشوں ، شہری کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمات درج۔ شاہ شمس پولیس کو محمد ریاض نے بتایا کہ نسیم مائی بیوی کو زبردستی گھر لے گئی اور ملزم امان علی دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ بیوی کوزیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شاہ رکن عالم پولیس کو غلام شبیر نے بتایا کہ ملزم نے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں دیکر جنسی تشدد کیا ۔ قطب پور پولیس کو محمد آصف نے بتایا کہ ملزم فیاض سلیم نے آٹھ لاکھ کی رقم بابت بوگس چیک دیکر ارتکاب جرم کیا، پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں 7کیخلاف مقدمات درج کرلیے،ملزم اسامہ، ارسلان، مشرف علی، لاریب، سعید، طاہر اور شکیل سے منشیات برآمد ہوئی، خاتون کا موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مخدوم رشید پولیس کو جمیل احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا گھاس لینے جارہا تھا کہ ملزمان طاہر، خاور، مجاہد اور نعمان نے لڑائی جھگڑے کرتے ہوئے خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، سٹی شجاع آباد پولیس کو محمد شہباز نے بتایا کہ میرے بھتیجے محمد حماد کو ملزم سکندر پکڑ کر نازیبا حرکات کی ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔