ملتان (سٹاف رپورٹر )شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پاکستان کی جانب سے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے تدارک، اسلامی ممالک کے مابین مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو خوش آئند قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدسہ جا معہ مخزن العلولجعفریہ سورج میانی کے بانی علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی علامہ سید علی رضا نقوی اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے واقعے کے بعد پاکستان میں پیدا شدہ صورتحال پر اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت سید علی خامنہ ای اور ان کے رفقا کی شہادتیں دور حاضر کا عظیم سانحہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ سید علی خامنہ ائی کی شہادت کے موقع پر حکومت احتجاج کرنے والے اسیروں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت مقدمات ختم کر کے فی الفور رہا کرے۔ تقریب میں مولانا محمد حسن،مولانا نجم الحسن، مولانا محسن رضا نے بھی خطاب کیا جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔