• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن حکام کا تھانہ بہاؤالدین زکریا پر چھاپہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ظہیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز تھانہ بی زیڈ یو میں چھاپہ مارا جس دوران ملزم سب انسپکٹر مظہر عباس کو 20ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم شہری سے مبینہ طور پر کام کے عوض رقم طلب کر رہا تھا حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید