• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانی مراکز‘طالبات کیساتھ آنیوالی خواتین کو مشکلات،سکول گارڈز کی بدتمیزی

ملتان (سٹاف رپورٹر)میٹرک امتحانی سنٹروں میں بنیادی سہولیات کی کمی، طالبات کے ساتھ آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ،سکول گارڈز کی بدتمیزی پر احتجاج، مختلف امتحانی سنٹرز پر طالبات کے ساتھ آنے والی مائیں اور دیگر خواتین سرپرست کئی گھنٹوں تک شدید دھوپ میں کھڑی رہنے پر مجبور رہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نہ تو ان کے لیے بیٹھنے کا مناسب بندوبست کیا گیا اور نہ ہی سایہ دار جگہ فراہم کی گئی، جس کے باعث خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور دھوپ میں کھڑے رہنے سے نہ صرف انہیں جسمانی تکلیف کا سامنا ہوا بلکہ بزرگ خواتین کے لیے یہ صورتحال مزید اذیت ناک ثابت ہوئی۔کچھ خواتین نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ سکول کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتی ہیں تو انہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا جاتا ہے، تاہم باہر مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ان کے پاس کوئی متبادل جگہ موجود نہیں ہوتی۔شہریوں اور والدین نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید