ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں تاریخی لائبریری کے برآمدے میں کیفے کے قیام کے منصوبے کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دیدی گئی۔ منصوبہ 3کروڑ90لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جس کا مقصد شہریوں کو ایک جدید مگر ثقافتی ماحول سے ہم آہنگ عوامی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت شہری لائبریری کے اندر پرسکون ماحول میں مطالعہ کر سکیں گے جبکہ باہر اوپن کیفے میں چائے اور کافی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبہ جون کے آخر تک مکمل کر کے شہریوں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ کیفے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تاریخی دیوار سے ملحق میونسپل لائبریری کے برآمدے میں قائم کیا جائے گا۔