• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے الزام میں 14مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 14مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد آصف سے موبائل ، تھانہ نیوملتان کے علاقے فرحان سے نقدی موبائل فونز لوٹ لئے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے سے انوار اسلام کا موبائل جلیل آباد کے علاقے طیب کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے احسن ہارون کا موبائل شاہ شمس کے علاقے عمران کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے عرفان ظفر کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے رمضان ، مزمل جبار کی موٹرسائیکلیں بستی ملوک کے علاقے زبیر کی نقدی سونا وغیرہ عمار کے موبائل فونز نقدی، راجہ رام کے علاقے عرفان کے مویشی عبدالعزیز کی گائے چوری ہو گئی۔
ملتان سے مزید