ملتان(سٹاف رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے تمام شعبہ جات کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جس میں ایس ایس پی شیئر کی تقسیم کے حوالے سے ملازمین کو اپنے ایچ آر ڈیٹا کی بروقت درستگی کی ہدایت کی گئی ہے،ایس ایس پی پینڈنگ کلیمز کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر خالد چشتی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ایس ایس پی شیئر کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کر دی گئی ہے۔ ایچ آر ڈیٹا جمع کروانے اور درستگی کروانے کی آخری تاریخ 3 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔