ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر سید محمد علی مہدی کی رٹ درخواست پر فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی ملازم سے 16 سال بعد ریکوری نہیں کی جا سکتی پٹیشنر کے وکیل حسنین رضا باروی نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ محکمہ ہیلتھ پنجاب نے انہیں 16 لاکھ 49 ہزار 826 روپے کے واجبات جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ وہ یکم دسمبر 2009کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو چکے ہیں،فاضل عدالت نے حکم دیا کہ ان سے واجبات کی ریکوری نہ کی جائے۔