• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام مصطفےٰﷺکے نفاذکی جدو جہد جاری رہے گی‘ جمعیت علماء پاکستان

ملتان( سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کا یوم تاسیس منایا گیا، جمیعت جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری صوفی غوث بخش فریدی، ضلعی صدر علامہ طارق ہاشمی،محمد اشفاق سعیدی، اسامہ مغل،علامہ اقبال اظہری،علامہ طارق اظہری ۔ صاحبزادہ فاروق پسروری، حاجی اللہ بخش سیال ،مولانا سردار احمد حافظ محمد بخش اور وسیم خا ن اور دیگر نے کہا کہ جمعیت نظریاتی جماعت ہے ، نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور تحفظ کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے ۔قائدین نےعلامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی ، مولانا حامد علی خان اورمفتی ہدایت اللہ پسروری کے مزارات پر بھیحاضر ی دی۔
ملتان سے مزید