ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور فارمر ڈیویلپمنٹ تنظیم کے مابین ملتان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سرسبز بنانے کے موضوع پر یادداشت پر دستخط کیے گئے‘زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور فارمر ڈیویلپمنٹ تنظیم کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام مصطفی ٰنے دستخط کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ایف ڈی او کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریگی اور اس سلسلے میں ملتان میں اربن فارسٹ‘ ریچارج ویل ،بارش کے پانی کو اکٹھا کرنیکا نظام ،روف ٹاپ باغبانی اور گرین انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے شروع کریگی ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر آصف خان‘ ڈاکٹر مقرب علی اور عثمان واہلہ موجود تھے ۔