• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر روڈ کو ماڈرن ہیلتھ کوریڈور میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری31کروڑ68لاکھ روپے لاگت آئیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت اجلاس میں نشتر روڈ کو ماڈرن ہیلتھ کوریڈور میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔جس پر31کروڑ 68 لاکھ روپے لاگت آئے گی،کمشنر نے کہا کہ مریضوں کیلئے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے اور کسی بھی قسم کی تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔لاہور پارکنگ کمپنی کے طرز پر کمپیوٹرائزڈ پارکنگ سسٹم متعارف کرایا جائیگا جبکہ نجی پلازہ مالکان کو اپنی پارکنگ مکمل فعال رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید