ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویژن میں عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہریوں میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص مصروف مارکیٹوں، فوڈ سٹریٹس، ہوٹلوں اور دکانوں پر شہریوں کو فوڈ ویسٹ میں کمی اور مناسب تلفی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔