• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ،محکمانہ کیسزمیں 4افسران و ملازمین کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے4افسران و ملازمین کو سزائیں سُنادی ہیں۔ ایس ڈ ی او فیصل ٹاؤن سب ڈویژن وہاڑی کامران عظیم کے خلاف محکمانہ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔ ریونیو آفس میپکو میلسی ڈویژن کے سپروائزر (ڈیٹاانٹری) زاہد علی، ریونیو آفس ہارون آبادڈویژن کے کمرشل سپریٹنڈنٹ مظہر حسین کی بہاولنگر ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں جبکہ ریونیو آفس بوریوالہ ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ وقاص اکبر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں ۔
ملتان سے مزید