• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کی دعوت پر آج چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد/جدہ (اے ایف پی /نیوز ڈیسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کی دعوت پرآج چین کا دورہ کریں گے۔دفترخارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ادھر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے جدہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں‘ سکیورٹی اور استحکام پر توجہ مرکوز کی گئی۔ادھرمصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ایران جنگ کو بند کروائیں‘ انہوں نے کہا کہ صرف وہی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے خدشات مبالغہ آرائی نہیں ہیں۔قاہرہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیسی نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ سے کہتا ہوںخلیج میں جاری جنگ کو آپ کے سوا کوئی نہیں روک سکتا۔

اہم خبریں سے مزید