• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پانچ طاقتور ترین ممالک میں شامل ہوچکا، امریکی ماہر کا بڑا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی ماہر رابرٹ پیپ نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ایران دنیا کےپانچ طاقتور ترین ممالک میں شامل ہوچکا، حالیہ جنگ کے دوران تہران نے غیر معمولی طاقت حاصل کی، اب اس کا عالمی تیل منڈی پر نمایاں اثر ورسوخ ہے۔ ایران جوہری صلاحیت کے بھی قریب پہنچ چکا، خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان، طویل جنگ ٹرمپ کیلئے خطرہ ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی طاقت کے ماہر اور متعدد امریکی صدور کے مشیر رہنے والے رابرٹ پیپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران تیزی سے دنیا کے پانچ طاقتور ترین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران نے غیر معمولی طاقت حاصل کی ہے اور اب وہ عالمی تیل کی منڈی پر نمایاں اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید