کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد جاری جنگ دوسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔ پیر کو پاکستان سے مشرق وسطی کی مزید 60پروازیں منسوخ کردی گئیں یا نان اپریشنل رپورٹ ہوئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ٹیکنیکی وجوہات کی بنا پر ریاض سے پشاور کی غیرملکی ایئر کی پرواز 3657 کو اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔ پیر کو کراچی سے دوحہ بغداد دبئی ابوظہبی تہران جدہ کی 17، لاہور سے مشرق وسطی کی 10 جبکہ اندرون ملک4، اسلام آباد سے اندرون ملک کی 5 جبکہ مشرق وسطی 15 منسوخ کی گئیں۔ پشاور سے مشرق وسطی معمول کی 11 اور ملتان سے 7 پروازیں نان آپریشنل رپورٹ ہوئی ہیں۔ 31 دن میں پاکستان مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 2748 سے تجاوز کرگئی ہیں۔