کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے وزٹ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے2مسافروں اور3ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ملزمان شاہزیب ریاض اور مرزا عثمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ملزمان نے سری لنکا-کمبوڈیا روٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر البانیہ جانے کے منصوبے کا انکشاف کیا۔ملزمان نے طیب، خالد اور کاشف علی نامی ایجنٹس کو غیر قانونی البانیہ جانے کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے دئیے۔نشاندہی پر امیگریشن حکام نے کاروائی کرتے ہوئے پارکنگ سے 3 ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔