اسلام آبا د (ناصر چشتی )بجلی کے فکسڈ چارجز کو کھپت کے بجائے لوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ، نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز کے بعد بجلی صارفین کا بل کئی گنا بڑھ گیا ، یہ چارجز بل میں میٹر کے کرایہ کے نام پر وصول کیے جا رہے ہیں ،یہ فیصلہ بجلی کمپنیو ں کی آمدن میں کمی کی وجہ سے کیا گیا جو کہ گزشتہ سولرپالیسی کی وجہ سے ہوئی تھی ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جنوری 2026 سے نئے ٹیرف میں فکسڈ چارجز لوڈ کی بنیاد پر عائد کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل یہ چارجز ماہانہ بجلی کھپت کے مطابق وصول کیے جاتے تھے جو کہ سولر کے زیادہ استعمال سے کم ہو گئے تھے ۔