کراچی(نیوز ڈیسک)اے پی این ایس کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان نیو زپیپرز سوسائٹی کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس منگل 31مارچ 2026ء صبح 11بجے اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا۔ سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں اخباری صنعت کی موجودہ صورتحال پر غور اور رکن مطبوعات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات طے کئے جائیں گے اور حکومت اور پریس کے تعلقات،آزادی صحافت اور صنعت کے مستقبل جیسے معاملات پر سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں گزشتہ سال 2025-26ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اورسال 2025ء کے سالانہ حسابات کی آڈٹ رپورٹ منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ جنرل کونسل کا اجلاس سال 2026-27ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرے گا،نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی نئی مدت کیلئے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرے گی۔