کراچی (نیوز ڈیسک) سابق چیئرمین جنگ گروپ،پبلشر ،منیجنگ ایڈیٹر اخبار جہاں میر جاوید رحمٰن کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کیلئے اراکین اخبارجہاں اور ویکلی میگ کی جانب سے منگل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد ابو ذر غفاری المعروف ٹی این ٹی مسجد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ،تمام اراکین اور ان کے چاہنے والوں سے شرکت کی استدعا ہے۔