• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔ سربراہ سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال ڈاکٹر عبد الواحد راجپوت کے مطابق متاثرہ مریض کو ابتدائی طور پر سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر بیماری کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مریض مارچ کے اوائل میں اسپتال آیا تھا جبکہ متاثرہ شخص جنوری میں بیرون ملک سے کراچی واپس آیا تھا، جس کے باعث کیس کو سفری ہسٹری سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید