• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان میں HIVایڈز کے84ہزار421رجسٹرڈ مریض ہیں، ایڈز کے مریضوں کی زیادہ تعداد پنجاب اور سندھ میں ہے۔اس کے بعد خیبر پختونخوا،بلوچستان اور اسلام آ باد کا نمبر آتا ہے، پار لیمانی سیکرٹری برائے وزارت صحت نیلسن عظیم نے ملک میں ایچ ائی وی ایڈز کے مریضوں کے تعداد متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ۔ شازیہ ثوبیہ کے سوال پرانہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 98 علاج مراکز کے ذریعے مفت اینٹی ریڑیو وائرل تھراپی فراہم کی جا رہی ہے ، زہرہ ودود فاطمی ،شاہدہ اختر علی اور اقبال آفریدی نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزارت صحت سے متعلق دو سوالوں کے جواب نہ آنے کا نوٹس لے لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طلب کر لیا ۔ عالیہ کامران کے سوال پروزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے محکمہ کو صوبوں کی مشاورت سے بند کیا گیا  ، اس کے کسی ملازم کی تنخواہ بند نہیں کی گئی اور نہ ہی پنشن روکی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید