• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اندرونی دراڑیں موجود ، امید ہے ایسے افراد آگے آئینگے، مارکو روبیو

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی حکومت کے اندر موجود بعض عناصر کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو نجی سطح پر مثبت پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ روبیو نے کہا کہ ایران میں اندرونی دراڑیں موجود ہیں اور امریکا کو امید ہے کہ ایسے افراد آگے آئیں گے جو عملی اختیار رکھتے ہوں اور نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ اے بی سی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ امریکا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں واضح طور پر ایسے لوگ موجود ہیں جو ہم سے اس انداز میں بات کر رہے ہیں جس طرح ماضی میں ایران کی قیادت میں شامل افراد ہم سے بات نہیں کرتے تھے، اور وہ بعض ایسے اقدامات پر آمادگی ظاہر کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید