اسلام آباد( جنگ نیوز) بھارت کا پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بےنقاب تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کا پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت کی خفیہ کمیونیکشن کو ڈی کوڈ کر دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنےکا منصوبہ ہے اور پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے بھارت بڑی کارروائی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے۔