کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا ایران سے ایک ہزار پاؤنڈ یورینیم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور، پیچیدہ و خطرناک مشن جو امریکی فورسز کو کئی دن ملک کے اندر رکھے گا، حکام کا کہنا ہے صدر نے فیصلہ نہیں کیا، آپشن موجود، ایران پر دباؤ ڈالیں کہ مواد جنگ ختم کرنے کی شرط کے طور پر امریکا کے حوالے کرے، ٹرمپ کا مشیروں پر زور، پینٹاگون اور سینٹ کام کے ترجمان نے تبصرہ نہیں کیا، امریکا پہلے بھی 1994 میں قزاقستان اور 1998 میں جارجیا سے یورینیم نکال چکا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ کاایران سے ایک ہزار پاؤنڈ یورینیم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور ، پیچیدہ اور خطرناک مشن جو امریکی فورسز کو کئی دنوں تک ملک کے اندر رکھے گا، حکام کا کہنا ہے صدر نے فیصلہ نہیں کیا، آپشن موجود ہے۔