کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے وزٹ ویزا پر اسائلم حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی فیملی کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والی فیملی سری لنکا جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچی۔مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مزید جانچ کیلئے روکا گیا۔تفصیلی انٹرویو میں مسافروں کا سفری پلان غیر واضح پایا گیا۔مسافروں کے پاس نہ ہوٹل بکنگ تھی اور نہ ہی مناسب مالی وسائل موجود تھے۔دوران تفتیش خاتون مسافر رخسانہ نے انکشاف کیا کہ اس کا شوہر گزشتہ 5 سال سے سری لنکا میں مقیم ہے۔شوہر نے اقوام متحدہ کے تحت سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے۔مسافر اپنے سفر کے مقصد سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔بعد ازاں مسافروں نے سری لنکا جا کر اسائلم حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔وزٹ ویزا کا استعمال اصل مقصد چھپانے کیلئے کیا جا رہا تھا۔مسافر محسن نواز نے ایجنٹ اختر سے رابطے کا اعتراف کیا اور ایجنٹ کو فی کس 5 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے گئے۔حقائق کی روشنی میں مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے ۔کیس مزید کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔