اسلام آ باد (رانا غلام قادر)پی ٹی آئی حکومت کے جانےکےبعد مشرقی وسطی سے پاکستان کی درآمدات میں مسلسل کمی اور برآمدات متواتر بڑ ھ رہی ہیں ، گزشتہ مالی سال مشرقی وسطی ممالک سے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوکر 15ارب 60کروڑ ڈالرز رہ گیا۔ یہ خسارہ تحریک انصاف حکومت کےآخری مالی سال 2021/2022 میں بائیس ارب 10کروڑ ڈالرز تھا۔ پاکستان اورمشرقی وسطی کی دوطرفہ تجارت گزشتہ مالی سال اٹھارہ ارب ستتر کروڑڈالرز رہیں،جس میں پاکستان کی برآمدات تین ارب اکیس کروڑ ڈالرز جبکہ پاکستان کی درآمدات پندرہ ارب چھپن کروڑ ڈالرز رہیں۔