• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں ایٹمی جنگ کا خطرہ؟ یو این سفارتکار کا سنگین الزامات کیساتھ استعفیٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں ایٹمی جنگ کا خطرہ؟ یو این سفارت کار کا سنگین الزامات کے ساتھ استعفیٰ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عالمی ادارے پر یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر مبنی ایک خوفناک منظرنامے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ محمد صفا نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا، جس کے ساتھ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھی منسلک کیا ہے۔ محمد صفا اقوامِ متحدہ میں’پیٹریاٹک ویژن‘، جسے پی وی اے بھی کہا جاتا ہے، کے مرکزی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید