کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کے لئے مضبوط ضمانتی چاہئے اور وہ ضمانتی چین ہوسکتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) راشد ملک نے ٹرمپ فوری جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں اور اسی اخراجی حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ کیا چین ٹرمپ کی ضمانت دے سکتا ہے؟تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ ایران وامریکہ جنگ میں پاکستان کا کردار اہم تھا اب پاکستان کے ذریعے جو چائنہ کا کردار ہے وہ بھی اہم ہوگیا ہے اسحاق ڈار ہنگامی طور پر چین جارہے ہیں۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے تمام جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔