کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا کیسے ہرمز کو زبردستی دوبارہ کھول سکتا ہے اور اس کے کیا خطرات ہیں؟ٹرمپ کے پاس دو آپشنز ہیں، ایرانی جزیروں پر قبضہ یا پانی کے راستے نگرانی، لیکن یہ آسان کام نہیں،محدود آپریشن بھی شدید جانی نقصان کا باعث ہوگا، تجزیہ کار، حوثی بحری راستوں پر نیا خطرہ بن گئےہیں۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے پانچ ہزار میرینز اور 2ہزار پیراٹروپرز کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا ہے تاکہ ایران کے دباؤ والےآبنائے ہرمز کو زبردستی کھولا جا سکے۔