میہڑ(علی کاندہڑو/نامہ نگار ) ام رباب چانڈیو اہل خانہ قتل کیس،پی پی ایم پی ایز سمیت 8نامزد ملزمان باعزت بری،تہرے قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تقریباً450سماعتیں ہوئیں،ام رباب کا فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان،ضلع بھرمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات تفصیلات کے مطابق پیر کے روز میہڑ کی امرباب چانڈیو کے والد تمندار مختیار علی چانڈیو ،چچا قابل چانڈیو اور دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو کا 8برس قبل کئے گئے قتل واقعے کا ہائی پروفائیل کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائیل کورٹ کے جج حسن علی کلوڑ کی عدالتنے کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز دو بھائیوں سردار خان چانڈیو،نواب برہان خان چانڈیو سمیت 8ملزمان کو باعزت بری کردیا ۔بری ہونے والوں میں دیگر ملزمان رئیس علی گوہر چانڈیو،مرتضی چانڈیو،سکندر چانڈیو،ذوالفقار علی چانڈیو شامل تھے اس کے علاوہ کیس میں سابقایس ایچ او فرید آباد کے کریم بخش چانڈیو سمیت تمام ملزمان رہا کردیا گیا ہے ۔ واضع رہے کہ 17 جنوری 2018 میں میہڑ میں مسلح ملزمان نے حملہ اور فائرنگ کرکے امرباب چانڈیو کے والد تمندار مختیار چانڈیو، چچا قابل چانڈیو اور دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو کو قتل کرکے فرار ہو گئے تھے اس دوران ایک ملزم غلام قادر چانڈیو بھی مارا گیا تھا ۔ کیس میں درج بالا ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جو ضمانت پر تھے ۔ دیگر ملزمان اس وقت ڈسٹرکٹ دادو جیل میں قید ہیں۔ قتل کےہائی پروفائل کیس کی دہشتگردی عدالتوں سکھر،نوشہرو فیروز،میر پور ماتھیلو میں بھی چلایا گیا تھا جبکہ لاڑکانہ ہائی کورٹ میں بھی یہ کیس چلا تھاجبکہ امرباب چانڈیو کی درخواست پر سپریم کورٹ میں کچھ عرصہ سماعتیں ہوئی تھیں ۔