• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: قتل کیس کے ملزمان کا بریت کے بعد گاڑیوں کے جلوس کے ساتھ جشن

دادو(آئی این پی )سندھ کے ضلع دادو کی عدالت نے اُم رباب کے والد سمیت تین افراد کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا ،فیصلے کے بعد ملزمان کے رشتہ داروں نےگاڑیوں کے قافلے کی صورت میں جشن منایا گیا۔اس موقع پر عدالت کے اندراور باہر سخت سیکورٹی اقدامات کے تحت 700پولیس اہلکارتعینات کئےگئے تھے، ہائی پروفائل کیس کے فیصلے کے پیش نظر ضلع دادو میں دفعہ 144نافذ کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیس کی پیروی کرنے والی ام رباب چانڈیو کے دادا کرم اللہ چانڈیو، والد مختیار چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کو 2018میں قتل کیا گیا تھا۔ عدالت نے 150سماعتوں کے بعد تہرے قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتےہوئےتمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا، فیصلہ آنے کے بعد ملزمان کےرشتہ داروں نےگاڑیوں کے قافلے میں ڈھول بجاتے ہوئے جشن منایا۔
اہم خبریں سے مزید