کراچی(ایجنسیاں ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دادو میں ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں کرمنل کورٹ کی جانب سے نامزد تمام ملزمان کو بری کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے پھر ثابت کردیا ملک کا نظام انصاف طاقتور جاگیر داروں کے زیر اثر ہے، وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا، قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام۔ حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے وڈیرہ چیئرمین سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے، طاقتور اور جاگیردار ہی آپکے چہیتے ہیں؟ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔