• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، سپر اسٹور میں خوفناک آگ، 12 گھنٹے بعد بجھائی گئی، لاکھوں کا سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن زمزمہ اسٹریٹ کے قریب قائم امتیاز اسٹور میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،فائر بریگیڈ حکام نے 12گھنٹے کی جدودجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ کے قریب قائم امتیاز ڈپارٹمنٹل اسٹور کے گراؤنڈ فلور میں پیر کی صبح پونے چھ بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور آگ پھیلتے ہوئے بیسمنٹ تک جا پہنچی، آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ڈی ایچ اے فائر اسٹیشن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں ، چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح 6 بجے ملی تھی جس پر فوری طور پر صدر فائر اسٹیشن سے فائر ٹینڈرز روانہ کر دیئے گئے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ڈپارٹمنٹل اسٹور کے گراؤنڈ فلور پر نصب اے ٹی ایم میں لگی تھی جس پر اسٹور کے عملے نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی کوششیں کیں تاہم اسٹور میں لگی ہوئی فالس سیلنگ کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی جس میں سب سے زیادہ کردار فالس سیلنگ کا تھا تاہم بیسمنٹ سے دھواں نکلنے کی کوئی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے دھواں بھرنے سے عملے کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔
اہم خبریں سے مزید