کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی ایران جنگ:حقیقت اور خیالی دنیا کا ٹکراؤ، امریکی صدر کے مسلسل فتح کے دعوے ، تجزیہ کاروں کا اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ حقائق ان کے بیانیے سے مختلف ہیں۔ ایرانی مزاحمت امریکی قیادت کیلئے چیلنج، اقتصادی و توانائی بحران ،سیاسی و جغرافیائی نتائج انتہائی مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری جنگ میں مسلسل فتح کے دعوے کیے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقت ان کے بیانیے سے مختلف ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں جنگ نے 13 امریکی جانیں لے لی ہیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔