اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر خضدار میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 256کے ضمنی انتخاب کوملتوی کر دیا ، جہاں5اپریل کو ضمنی الیکشن شیڈول تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نےبلوچستان کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ کے لئے طلب کر لیا ۔