کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی ملازمین کے سرپلس پول سے مزید 34اہلکاروں کو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی میں ضم کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ادارے کے چار اعلی افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر لاء، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر ایچ آر ایم شامل ہوں گے۔