کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں یہودیوں کی اکثریت ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے خلاف، 55فی صد جنگ مخالف، صرف 32فی صد حمایت میں، بیشتر کا موقف تھا حملے سے پہلے کانگریس منظوری ضروری تھی، کئی افراد کا ایران کو خطرہ مانتے ہوئے بھی جنگی طریقہ کار سے اختلاف، اسرائیل کیساتھ مشترکہ جنگ پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔ ایک نئی سروے رپورٹ کے مطابق امریکا میں یہودیوں کی اکثریت ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی مخالف ہے، جہاں 55فیصد نے اس جنگ کو مسترد کیا جبکہ صرف 32فیصد نے حمایت کی۔ سروے میں سیاسی تقسیم بھی نمایاں رہی، جس میں ریپبلکنز زیادہ حمایتی اور ڈیموکریٹس زیادہ مخالف پائے گئے۔