کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی کی جنگی صورتحال اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر مختلف ایئر لائنز کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں پی آئی اے کے سی ای او نے سرکلر جاری کردیا۔ پی آئی اے کو مالی بحران سے بچانے کیلئے پی آئی اے پروازوں میں کارگو شپمنٹ پر وار رسک چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے طیاروں کو رن وے تک ٹیکسی کرتے وقت ایک انجن کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔